کراچی۔ 26 جولائی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کے اولمپکس دستہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولمپکس میں بہتر کارکردگی دکھانے پر کھلاڑی کو گولڈ میڈل دیں گے۔
گورنرہائوس سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دعاگو ہوں کہ پاکستانی دستہ کی اولمپکس مقابلوں میں محنت ضرور رنگ لائے گی۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستانی دستہ کاجوش و جذبہ قابل تحسین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس قوم کا سر فخر سے ضرور بلند کریں گے، میری دعا ہے ارشد ندیم، جہاں آرا، احمد درانی، احمد علی خان، فائقہ ریاض، غلام مصطفی ، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف فاتح انداز میں وطن واپس آئیں گے۔