پیرس۔7اگست (اے پی پی):اولمپکس گیمزاتھلیٹکس میں بحرین کی ونفریڈ یاوی نے ویمنز 3000 میٹر سٹیپلچیس مقابلے میں اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل جیت لیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ خواتین کے 3000 میٹر سٹیپلچیس دوڑ کے مقابلے میں بحرین کی ونفریڈ یاوی نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مطلوبہ فاصلہ 8منٹس اور 52.76 سیکنڈ میں طے کر کےسونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔
یوگنڈا کی اتھلیٹ پیروتھ چیموٹائی نے مطلوبہ فاصلہ 8 منٹس اور 53.34 سیکنڈز میں طے کر کے دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور کینیاکی اتھلیٹ فیتھ چیروٹیچ نے مطلوبہ فاصلہ 8منٹس اور 55.15 سیکنڈز میں طے کر کے تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔