پیرس۔7اگست (اے پی پی):اولمپک گیمزاتھلیٹکس میں امریکا کے گیبریل تھامس نے خواتین کی 200 میٹر دوڑ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ سینٹ لوسیا کی ایتھلیٹ جولین الفریڈ نے چاندی جبکہ امریکا کی ایتھلیٹ برٹنی براؤن نے برانز میڈل حاصل کیا۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔
خواتین کے 200میٹر دوڑ کے مقابلے میں امریکا کی 27سالہ گیبریل تھامس نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مطلوبہ فاصلہ 22.79 سیکنڈ میں طے کر کےسونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔سینٹ لوسیا کی 23 سالہ ایتھلیٹ جولین الفریڈ دوسرے نمبر پر رہی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور امریکا کی ہی 29 سالہ ایتھلیٹ برٹنی براؤن تیسرے نمبر پر رہے اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔