اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):پاکستان کے سات کھلاڑیوں کا دستہ فرانس کے شہر پیرس میں ہونے والے آئندہ XXXIII سمر اولمپک گیمز میں ایتھلیٹکس، شوٹنگ اور تیراکی میں حصہ لے گا۔
کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز 19 سے 24 جولائی تک مختلف گروپس میں فرانس روانہ ہوں گے اور اپنے مقابلوں کے اختتام کے بعد مختلف گروپس میں واپس آئیں گے۔
ارشد ندیم، ایتھلیٹ (اتھلیٹک) اور جہاں آرا نبی ، ایتھلیٹ (تیراکی) 26 جولائی کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے پرچم بردار کے طور پر نمائندگی کریں گے۔