اولڈ راوینز نے ایل سی آئی کی ٹیم کو 6 وکٹوں ، ملٹی برینڈ نے آئی بیٹ کو 30رنز سے شکست پچھاڑ دیا

54
نمیبیا اور کینیڈا کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (جمعہ کو )کھیلا جائے گا

لاہور۔25فروری (اے پی پی):پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اولڈ راوینز نے ایل سی آئی کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ آئی سی آئی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 194رنز بنائے ۔

مومن86اور زوہیب شاہد 53رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں اولڈ راوینز کی ٹیم نے 19ویں اوورز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ۔ دوسرے میچ میں ملٹی برینڈ نے آئی بیٹ کو 30رنز سے شکست پچھاڑ دیا۔ ملٹی برینڈ کی ٹیم نے 180کا ہندسہ جوڑا ۔حسین 44اور فیصل 40رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔جواب میں آئی بیٹ کی ٹیم 18اوورز میں150رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ معاذ نے 63رنز اور وہاب نے 31رنز بنائے ۔