اومی کرون وائرس بارے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ،یہ زیادہ شدت بھی اختیار کر سکتا ہے، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان

49

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اومی کرون وائرس کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہ رہیں یہ بیمار بھی کر سکتا ہے اور زیادہ شدت بھی اختیار کر سکتا ہے ۔

بدھ کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ اومی کرون وائرس سے بچائو کے لئے ویکسین لگائیں اور ماسک پہنیں کیونکہ یہ وائرس بیمار بھی کر سکتا ہے اور شدت بھی اختیار کر سکتا ہے۔