منامہ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)بحرین میں ایک شخص کو اپنی اونٹنی کے گلے میں سونے کا ہا رپہنانے پر شدید تنقیدکا نشانہ بنایا گیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین کے ایک مقامی شخص نے بیش قیمت سونے کا ہار اونٹنی کو پہنا کر اس کی تصوریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں جس کے بعد اسے شدید تنقید کا نشانہ بنا یا گیا۔ایک سعودی شہری نے اس عمل کو نازیبا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے پوری عرب کمیونٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے لہذا ا یسی حرکت کرنے والے فرد کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔سوشل میڈیا پر لگائی جانے والی تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کے اونٹنی کی پوری گردن سونے کے بیش قیمت ہار سے ڈھکی ہوئی ہے جس کے ساتھ سونے سے بنے گھنگرو بھی لٹک رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=21687