اوورسیز انویسٹرزچیمبر نے ہماری حکومت کے تحت ملک میں ترقی اورپیش رفت پراطمینان کااظہارکیاہے، وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹس

70
وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں" فائٹ بیک" کرنے پرمبارکباد

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اوورسیز انویسٹرزچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری (اوآئی سی سی آئی) نے ہماری حکومت کے تحت ملک میں ترقی اورپیش رفت پراطمینان کااظہارکیاہے۔منگل کواپنی ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہاکہ اوآئی سی سی آئی نے ہماری حکومت کے تحت ملک میں ترقی اورپیش رفت پراطمینان کااظہارکیاہے۔

اوآئی سی سی آئی کویقین ہے کہ سال 2021 میں پاکستان 10 علاقائی ممالک میں سے چھ ممالک سے بہترہے۔2019 میں پاکستان 10 علاقائی ممالک میں سے تین ممالک سے بہترتھا۔

وزیراعظم نے کہاکہ اوآئی سی سی آئی کے مطابق 68 فیصد سرمایہ کاروں نے آنیوالے دو تین سالوں میں پاکستان میں اپنے کاروبارکی نموکی امیدظاہرکی ہے، 2019 میں یہ شرح 27 فیصدتھی۔

وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں کاروبارکیلئے ماحول میں نمایاں بہتری کے تناظرمیں اوورسیز انویسٹرزچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری پاکستان میں سرمایہ کاری اورکاروبارکے مواقع کے بارے میں بین الاقوامی روڈشوز منعقد کرنا چاہتے ہیں۔