اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن طبی شعبہ کے پیشہ ور افراد کو سعودی عرب بھیجے گی

106
اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن طبی شعبہ کے پیشہ ور افراد کو سعودی عرب بھیجے گی

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) کا ایک ذیلی ادارہ طبی شعبہ کے پیشہ ور افراد کو سعودی عرب بھیجے گا۔

او ای سی حکام نے’’ اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سعودی عرب میں کام کرنے میں دلچسپی رکھنے والے متلاشیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ قابلیت اور تجربہ رکھنے والی خواتین نرسنگ سٹاف ہی اس ملازمت کے خلاف درخواست دینے کی اہل ہوں گی۔دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان او ای سی کی ویب سائٹ https://oec.gov.pk/ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست دہندہ جمع کرائے گئے ایک ہزار روپے کے بینک چالان کو درخواست کے ساتھ منسلک کرے گا۔ واضح رہے کہ
درخواست اور دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 فروری 2025 ہے۔