سرگودھا ۔ 13 مارچ (اے پی پی):سرگودھا کی مختلف یونین کونسلوں کے پینے کے پانی میں آرسینیک اور دیگر مضر صحت اجزاکی نشاندہ ہی تشویشناک ہے کیونکہ یہ اجزا کالایرقان اور دیگر مہلک امراض کے پھیلاؤ کاباعث بن رہے ہیں، اسی وجہ سے سرگودہا میں کالا یرقان کے مریضوں کی تعداد میں روز بروزاضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار این او وی ،ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اوورسیز چوہدری سلطان محمود وڑائچ نے کیا۔
انہوں کہا کہ ضرورت اس امرکی ہے کہ متعلقہ حکام اس سلسلہ میں اصلاحِ احوال کیلئے اقدامات کریں تاکہ شہری مضرِصحت پانی کے استعمال سے جان لیواء امراض سے محفوظ رہ سکیں۔ اوورسیز چوہدری سلطان محمود وڑائچ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اور محکمہ صحت جنگی بنیادوں پر وسیع ترعوامی مفادمیں عملی اقدامات کرے گی جس سے پینے کے لئے شفاف پانی ہر شہری کو میسر آئے گا۔