35.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومقومی خبریںاوورسیز پاکستانیوں کو اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے 3 روزہ کنونشن...

اوورسیز پاکستانیوں کو اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے 3 روزہ کنونشن کا انعقاد، ایم ڈی او پی ایف

- Advertisement -

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف)کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی نے اسلام آباد میں 13-15 اپریل 2025 کو ہونے والے تین روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کی میزبانی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے اپنے وطن کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سمندر پار پاکستانیوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ محمد افضل بھٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی تشویش کو سراہتے ہوئے ملک کے لیے ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف کیا اور آنے والے تین روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کو ایک نمایاں اقدام قرار دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ کنونشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے تجربات، خیالات اور تحفظات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور اوورسیز پاکستانیوں اور حکومت کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں مدد کرے گا، پاکستان کے عالمی روابط کو مضبوط بنانے اور وطن کے ساتھ اپنے تعلق کے مضبوط احساس کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کنونشن سمندر پار پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ او پی ایف کے ایم ڈی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی بطور وزیر اعلیٰ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ روابط کے لیے ماضی کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ محمد افضال بھٹی نے مزید کہا کہ او پی ایف پاکستان کی خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے قومی ترقی کو فروغ دینے اور پاکستان میں اقتصادی ترقی اور جدت کو آگے بڑھانے کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کی مہارت اور وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے تنظیم کی کوششوں پر زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578861

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں