اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) نادرا نے 80 لاکھ سمندر پار پاکستانیو ں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کے حق کو ممکن قرار دے دیا ہے جبکہ انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اوور سیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن اور ووٹنگ سے متعلق تفصیلی سفارشات پرنادرا سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ذیلی کمیٹی کااجلاس منگل کو کنوینر زاہد حامد کی …
اوور سیز پاکستانی ڈیٹاکوڈ کے ذریعے فراہم کردہ موبائل نمبر سے ووٹ ڈال سکیں گے، وفاقی وزیر زاہد حامد کی میڈیا کو بریفنگ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) نادرا نے 80 لاکھ سمندر پار پاکستانیو ں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کے حق کو ممکن قرار دے دیا ہے جبکہ انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اوور سیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن اور ووٹنگ سے متعلق تفصیلی سفارشات پرنادرا سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ذیلی کمیٹی کااجلاس منگل کو کنوینر زاہد حامد کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاﺅس میںمنعقد ہو اجس میں چیئرمین نادرا نے اوور سیزپاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کاحق دینے کے بارے میں تجویز پر بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دیئے جانے کیلئے ڈاکٹر عارف علوی کے صدارت میں بنائی گئی کمیٹی نے اپنی سفارشات دی تھیں۔ چیئرمین نادرا نے کمیٹی کو بتایاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے 80لاکھ پاکستانی تارکین وطن کو ووٹ کاحق ممکن ہے ۔








