29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںاوور چارجنگ،اوور لوڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور کمر عمر ڈرائیونگ...

اوور چارجنگ،اوور لوڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور کمر عمر ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف ٹریفک آفیسر مری

- Advertisement -

راولپنڈی ۔28مئی (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں مری میں حادثات کی شرح میں کمی لانے کے لئے ٹریفک وارڈنزز افسران کے سکوارڈ تشکیل دیئے ہیں جن کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ ضلع مری کے اندر مال بردار گاڑیوں پر اوور لوڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی، 18سال سے کم عمر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس ضلع مری میں ٹریفک حادثات کی شرح کو کم کرنے کیلئے متحرک ہے، مری میں ایک قوم ایک قانون پر عمل درآمد کرایا جائے گا، مال بردار گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ون ویلنگ یا خطر ناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

- Advertisement -

چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے کہا کہ عوام مری میں ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں، منظم ٹریفک مہذب معاشرے کی پہچان ہے، سٹی ٹریفک پولیس مری کا عزم مری میں عوام الناس کو حادثات سے بچانا ہے، ٹریفک وارڈنز آپ کے معاون اور آپ کے دوست ہیں، ان کی ہدایات پر عمل کریں، یہ آپ کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602505

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں