اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پی سی بی وائٹس کے اوپنر امام الحق کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم نے بائیں ہاتھ کے اوپنر کو بیٹنگ کی اجازت دے دی ہے، امام الحق نے میچ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل وارم اپ بیٹنگ پریکٹس کی ہے۔گذشتہ روز ریٹائرڈ ہرٹ قرار دیئے جانے والے امام الحق آج اتوار کو میچ میں بیٹنگ کریں گے۔ گذشتہ روز میچ کے دوران نسیم شاہ کی گیند امام الحق کے بائیں ہاتھ پر لگی تھی۔