اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس مینز ڈبلز،میکسم کریسی اور البانو اولیویٹی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

177
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

پیرس۔7فروری (اے پی پی): امریکی ٹینس کھلاڑی میکسم کریسی اور ان کے میزبان جوڑی دار البانو اولیویٹی اوپن سوڈ دی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریا کے فلپ اوسوالڈ اور ان کے بھارتی جوڑی دار رام ناتھن رام کمار کو شکست دی۔

فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی ٹینس کھلاڑی میکسم کریسی اور ان کے میزبان جوڑی دار البانو اولیویٹی نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریا کے فلپ اوسوالڈ اور ان کے بھارتی جوڑی دار رامناتھن رام کمار کو 3-6 ، 6-4اور 8-10سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔