پیرس۔10فروری (اے پی پی):کیون کرویٹز اور ٹم پٹز پر مشتمل جرمن ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی اوپن سوڈ دی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ میں فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میچ میں مینوئل گائنارڈ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فیبریس مارٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو شکست دی۔
فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں کیون کرویٹز اور ٹم پٹز پر مشتمل جرمن ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینوئل گائنارڈ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فیبریس مارٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں فاتح جوڑی کا مقابلہ رابن ہاس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میٹ وی مڈل کوپ پر مشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی سے ہوگا۔