اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد

87
):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان

بھکر۔ 30 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے ڈی پی او آفس کے سبزہ زار میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پبلک ڈیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او بھکر نے پبلک پولیسنگ کے فروغ کیلئے آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔

ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور مقررہ میعاد میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے ۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا اور عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا شامل ہے۔