اوپن یونیورسٹی میں غیر ملکی زبانوں کے کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ 20ستمبرمقرر

180
اوپن یونیورسٹی، کلیہ سماجی علوم کے فیکلٹی بورڈ کا اجلاس، مختلف تدریسی پروگراموں کی منظوری
اوپن یونیورسٹی، کلیہ سماجی علوم کے فیکلٹی بورڈ کا اجلاس، مختلف تدریسی پروگراموں کی منظوری

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں غیر ملکی زبانوں کے کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ 20ستمبرمقرر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی و غیر ملکی زبانیں سیکھنے کی ضرورت پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کرگئی ہے، اس ضرورت کے پیش نظر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے یونیورسٹی کے سینٹر فار لینگوئجز اینڈ ٹرانسلیشن سٹڈیزکو فعال کرتے ہوئے غیر ملکی زبانوں کے کورسز تیار کرکے اگست میں داخلوں کا آغاز کردیا تھا۔لینگوئج کورسز میں چینی وجاپانی زبان، گرومکھی رسم الخط، فرانزک لسانیات اور نیچرل لینگوئج پروسسنگ شامل ہیں۔

چینی اور جاپانی زبان کے کورسز تین ماہ دورانیہ پر مشتمل ہیں جبکہ گرومکھی رسم الخط سیکھنے کا کورس 2ماہ دورانیہ پر مشتمل ہے۔داخلے میرٹ پر دئیے جائیں گے اور کلاسز یونیورسٹی کے مین کیمپس میں دفتری دنوں میں شام کے اوقات میں فیس ٹو فیس منعقد ہوں گی۔میٹرک اولیول یا مساوی تعلیم(کم از کم سیکنڈ ڈویژن)داخلے کی اہلیت مقرر کی گئی ہے۔فرانزک لسانیات اور نیچرل لینگوئج پروسسنگ کے کورسز4ماہ دورانیہ پر مشتمل ہیں۔

داخلے کی اہلیت انٹرمیڈیٹ/اے لیول یا مساوی(کم از کم سیکنڈ ڈویژن)تعلیم مقرر کی گئی ہے۔اِن لینگوئج کورسز میں فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20ستمبر مقرر کی گئی ہے۔اِن پروگرامز کے بارے میں مزید معلومات سینٹر فار لنگوئجز اینڈ ٹرانسلیشن سٹڈیز کے فون نمبر 51-9576950-051یا ای میل [email protected]پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔