28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومقومی خبریںاوپن یونیورسٹی میں ڈیجیٹل دور میں کاروباری میلہ کے عنوان سے تقریب...

اوپن یونیورسٹی میں ڈیجیٹل دور میں کاروباری میلہ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور امریکی سفارت خانے کے ریجنل انگلش لینگویج آفس (RELO) پاکستان کے مالی تعاون سے جاری "ایکسس انگلش مائیکرو اسکالرشپ پروگرام” کے تحت "ڈیجیٹل دور میں کاروباری میلہ: صلاحیت اور کاروباری ذہانت کی اُڑان” کے عنوان سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ امریکی سفارتخانہ میں کونسلر برائے پبلک ڈپلومیسی لیزا سوئنارسکی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ اعزازی مہمان مسٹر جیرولڈ فرینک، ریجنل انگلش لینگویج آفیسر (RELO) تھے۔ لیزا سوئنارسکی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کی قابلیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ایک بہترین مثال بھی ہے۔

یہاں موجود باصلاحیت نوجوان ہمارے مشترکہ خوابوں کی تعبیر ہیں۔ ایسے پروگرامز ہی دونوں اقوام کو مضبوط، محفوظ اور مربوط بناتے ہیں۔ میں تمام منتظمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، خصوصاً کوآرڈینیٹر منہاج الدین اور ان کی ٹیم کو جن کی محنت قابلِ ستائش ہے۔تقریب کے روحِ رواں پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ہماری نوجوان نسل کے خوابوں، صلاحیتوں، اور جدت طرازی کی عکاسی ہے، آج ہم نے دیکھا کہ کس طرح ہمارے طلبہ نے محدود وسائل کے باوجود کاروباری صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ یہ میلہ اداروں، ثقافتوں، اور سرحدوں کے درمیان تعاون کی علامت ہے۔

- Advertisement -

ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان صرف تعلیم یافتہ نہ ہوں بلکہ خودمختار، بااعتماد اور کارآمد شہری بنیں۔وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایسے پروگرامز سے نہ صرف تعلیمی ترقی ممکن ہوتی ہے بلکہ نوجوانوں میں قیادت، تنقیدی سوچ اور عملی زندگی کے لیے تیاری کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔تقریب میں طلباو طالبات نے ہاتھ سے بنے زیورات، مصوری، لذیذ کھانے، انٹرایکٹو گیمز اور دیگر کاروباری منصوبے پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ حاضرین نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، اعتماد اور پیشکش کے انداز کو بے حد متاثرکن قرار دیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601239

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں