اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء کے لئے 6 خلیجی ممالک اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے کئی پروگرامز میں داخلے پیش کر دیئے، ترجمان

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء کے جاری داخلوں میں سعودی عرب کویت قطر متحدہ عرب امارات عمان بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے جن پروگرامز میں داخلے پیش کئے ہیں ان میں میٹرک )جنرل( انٹرمیڈیٹ )جنرل و کامرس(کے علاوہ عربی بول چال اللسان العربی)ابتدائی عربی کورس( شامل ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اوپن یونیورسٹی ملک کی واحد …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء کے جاری داخلوں میں سعودی عرب کویت قطر متحدہ عرب امارات عمان بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے جن پروگرامز میں داخلے پیش کئے ہیں ان میں میٹرک )جنرل( انٹرمیڈیٹ )جنرل و کامرس(کے علاوہ عربی بول چال اللسان العربی)ابتدائی عربی کورس( شامل ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اوپن یونیورسٹی ملک کی واحد جامعہ ہے جو کئی سال سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اِن ممالک میں مقیم پاکستانی اوپن یونیورسٹی کی اِس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے ۔ اِن ممالک میں مقیم پاکستانی جو اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند ہیں 3۔مارچ تک داخلہ فارم مع فیس ارسال کرسکتے ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس http://del.aiou.edu.pkاور [email protected]سے ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ کمرہ نمبر LG-08 آئی سی ٹی بلڈنگ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8 اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان سے فون نمبر +92-51-9250175 , +92-51-9057165پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔