اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2018ءکے جاری داخلوں میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جن پروگراموں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں، ان میں پی ایچ ڈی، ایم ایس/ایم فل، کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے/ایم پی اے، ایم ایس سی شماریات، ایم ایس سی پبلک نیوٹریشن اور بی ایس …
اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2018ءمیں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2018ءکے جاری داخلوں میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جن پروگراموں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں، ان میں پی ایچ ڈی، ایم ایس/ایم فل، کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے/ایم پی اے، ایم ایس سی شماریات، ایم ایس سی پبلک نیوٹریشن اور بی ایس پروگرامز شامل ہیں۔ ان پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈاﺅن لوڈ بھی کئے جا سکتے ہیں۔








