قطر کی قومی خودمختاری، آزادی، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے ، چینی وزیر خارجہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں قطر کے وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی۔ شنہوا کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے رہنمائوں کی حکمتِ عملی پر مبنی رہنمائی کے تحت چین اور قطر کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری نے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین قطر کی قومی …

بیجنگ۔8ستمبر (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں قطر کے وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی۔ شنہوا کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے رہنمائوں کی حکمتِ عملی پر مبنی رہنمائی کے تحت چین اور قطر کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری نے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین قطر کی قومی خودمختاری، آزادی، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے اس امید ظاہر کی کہ قطر چین کے بنیادی مفادات سے متعلق معاملات پر مسلسل مضبوط حمایت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی ترقی کے عمل میں چین سب سے قابلِ اعتماد اور طویل مدتی شراکت دار ہے اور چین بین الاقوامی و علاقائی امور پر قطر کے ساتھ رابطے اور تعاون برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

قطر کے وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ نے کہا کہ قطر ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے قائم ہے اور چین کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے، کثیرالجہتی نظام کے تحفظ اور عالمی امن و مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے تیار ہے۔

 

مزید خبریں