وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کو پمز ہسپتال میں اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کو پمز ہسپتال میں اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) کی جانب سے ہسپتال میں صحت کی سہولیات اور خدمات کے معیار کے جامع جائزے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی 15 ماہرین پر مشتمل ٹیم پمز ہسپتال میں موجود ہے اور مختلف شعبوں میں صحت کی سہولیات، مریضوں کے تحفظ …

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کو پمز ہسپتال میں اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) کی جانب سے ہسپتال میں صحت کی سہولیات اور خدمات کے معیار کے جامع جائزے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی 15 ماہرین پر مشتمل ٹیم پمز ہسپتال میں موجود ہے اور مختلف شعبوں میں صحت کی سہولیات، مریضوں کے تحفظ اور طبی خدمات کی فراہمی کے معیار کا جائزہ لے رہی ہے۔

وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ماہرین کی ٹیم ہسپتال کے مختلف شعبوں میں انفراسٹرکچر، طبی طریقہ کار، مریضوں کے تحفظ، ریکارڈ اور دستاویزات سمیت طبی آلات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ افرادی قوت اور صحت کے شعبے سے متعلق مقررہ طبی معیارات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ماہرین کی جانب سے کئے جانے والے اس جامع جائزے کا مقصد پمز ہسپتال میں صحت کی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا، مریضوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور طبی خدمات میں مسلسل بہتری کے عمل کو فروغ دینا ہے۔

 

مزید خبریں