چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ماریشس کے ہائی کمشنر ایچ ای مونسو کریمباکس نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ماریشس کے درمیان اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور علمی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ماریشس کے ہائی کمشنر ایچ ای مونسو کریمباکس کی ملاقات، اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور علمی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ماریشس کے ہائی کمشنر ایچ ای مونسو کریمباکس نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ماریشس کے درمیان اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور علمی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلیمی روابط اور شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں اور تحقیقی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور ماریشس کے درمیان طلبہ اور فیکلٹی کے تبادلے کو فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے محققین، اساتذہ اور طلبہ کو علمی تبادلے اور مشترکہ تحقیقی اقدامات کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
ملاقات میں پاکستان اور ماریشس کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے علمی روابط، جدت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔







