مشکل حالات کے باوجود مشاورت سے بنیادی اصلاحات کی گئیں، انفورسمنٹ کے ذریعے ایک سال میں 800 ارب روپے ریکور کئے گئے، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود مشاورت سے بنیادی اصلاحات کی گئی ہیں، انفورسمنٹ کے ذریعے ایک سال میں 800 ارب روپے ریکور کئے گئے، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ممتاز صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور صنعتکاروں کو خوش …

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود مشاورت سے بنیادی اصلاحات کی گئی ہیں، انفورسمنٹ کے ذریعے ایک سال میں 800 ارب روپے ریکور کئے گئے، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ممتاز صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور صنعتکاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ سے قبل صنعتکاروں اور تاجر برادری سے متعدد ملاقاتیں کیں اور ان سے گہری مشاورت ہوئی۔ وزیر خزانہ ، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں تاجر برادری کی معاونت سے نمایاں اقدامات کئے گئے اور متعدد اصلاحات متعارف کرائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ کے ذریعے ایک سال میں 800 ارب روپے ریکور کئے گئے، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، براہ راست ٹیکس اور سیلز ٹیکس صارفین ادا کرتے ہیں، یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ماضی میں ایسا نہیں ہوا جس طرح بہتری لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل سفر میں صنعتکاروں اور تاجر برادری کی مشاورت شامل رہی، ٹیم ورک کے ذریعے درست راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہے، حکومت نے برآمد کنندگان کو خاص طور پر ٹیکس میں ریلیف دیا ہے، تاجر برادری کو برآمدات میں اضافہ کیلئے اپنی آراء سے آگاہ کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صنعتکار عارف حبیب نے کہا کہ حکومت کے بجٹ اور برآمدات کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں، امید ہے کہ ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ معروف صنعتکار عمر سعید نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاری کیلئے تاجر برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

جاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن سمیت مختلف شعبوں میں برآمدات میں اضافہ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، انفراسٹرکچر اور اے آئی پر بھی گفتگو کی گئی، پاکستان میں اے آئی فیکٹریز بالخصوص ڈیٹا سنٹر پر توجہ مرکوز کی گئی۔ معروف صنعتکار شہزاد سلیم نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجر برادری کی تجاویز اور سفارشات غور سے سنی ہیں اور تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی ہدایات کی ہیں جو کہ بہت اچھا اقدام ہے۔ معروف صنعتکار جاوید بھلوانی نے کہا کہ کراچی سمیت مختلف شہروں میں ایف بی آر کے دفاتر کھولنا وزیراعظم کا احسن اقدام ہے، اس طرح کی ملاقاتیں تسلسل سے ہونی چاہئیں ، اس سے ملکی برآمدات اور معیشت میں بہتری آئے گی۔

مزید خبریں