وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب میں شہریوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہریوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہریوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

منگل کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خادم الحرمین الشریفین اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برادر سعودی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

 

مزید خبریں