اوپن یونیورسٹی کے ایم ایس،ایم فل اور پی یچ ڈی کے داخلوں کی آخری تاریخ20اگست

298

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2024 میں پیش کئے گئے بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ 20اگست مقرر کی گئی ہے،داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اتوار کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق داخلہ صرف آن لائن موڈ کے تحت لیا جاسکتا ہے۔اِن پروگراموں کے دیگر تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ یا ریجنل کیمپسز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگرامز کے داخلے بھی جاری ہیں، اِن پروگراموں کے داخلے کی آخری تاریخ 5ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کے مین کیمپس، علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اِن پروگراموں میں داخلہ مینول اور آن لائن دونوں موڈ کے تحت لیا جاسکتا ہے۔

دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے جن میں ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام)، بی ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز شامل ہوں گے۔