اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی جمعہ کو آخری تاریخ ہے

61
Allama Iqbal Open University
Allama Iqbal Open University

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز میں داخلوں کی جمعہ کوآخری تاریخ ہے، جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز چار سالہ بی ایس پروگرامز بی اے/بی بی اے ڈپلومہ پروگرامز چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفیکیٹ کورسسز ایک سالہ ڈپلومہ پروگرامز ٹیچر ٹریننگ پروگرامز اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلوں کی آج ) 25اکتوبرکو)آخری تاریخ ہے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق داخلوں کی تاریخ میںمزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ملک بھر میں قائم الائیڈ بینک مسلم کمرشل بینک اور فرسٹ ویمن بینک کے تمام برانچز آج شام تک داخلہ فارم اور فیس وصول کریں گے۔اِن پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم آن لائن پُر کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔