33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومضلعی خبریںاوپن یونیورسٹی کے میٹرک، ایف اے پروگراموں کے داخلوں کی 5 ستمبر...

اوپن یونیورسٹی کے میٹرک، ایف اے پروگراموں کے داخلوں کی 5 ستمبر آخری تاریخ

- Advertisement -

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2023ء کے پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے داخلوں کی منگل 5ستمبرآخری تاریخ ہے۔

ملک بھر میں داخلے کے خواہشمند افراد لیٹ فیس چارجز سے بچنے کے لئے آن لائن اور مینول دونوں طریقوں سے اپلائی کرسکتے ہیں۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ میٹرک، ایف اے پروگراموں کے داخلہ فارم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر اور ملک بھر میں قائم سوئفٹ سینٹرز سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے ناظمین کو ہدایت کی ہے

- Advertisement -

کہ وہ انٹرنیٹ سہولتوں سے محروم طلبہ کو آن لائن اپلائی کے لئے کیمپسز میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال کی مفت سہولت فراہم کریں۔ ایسے طلبہ جن کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے وہ یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت سے مفت استفادہ کرسکتے ہیں۔دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام)، بی بی اے، بی ایڈ پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلے 17 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386399

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں