- Advertisement -
ماسکو ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) اوپیک اور نان اوپیک ممالک کا اجلاس ہفتے کو ویانا میں ہو گا۔ یہ بات روسی وزارت توانائی نے اپنے جاری ایک بیان میں کہی۔ بیان کے مطابق روسی وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک اجلاس میں شرکت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں خام تیل کی عالمی پیداوار میں کمی کے فیصلے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ روس نے آئندہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 3 لاکھ بیرل تک کی کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32351
- Advertisement -