اوپیک پلس نے تیل کی بڑھی ہوئی ضروریات سے ہم آہنگ پیداواری منصوبہ تیار کر لیا

97
Organization of Oil Exporting Countries OPEC Plus
Organization of Oil Exporting Countries OPEC Plus

ویانا۔4اپریل (اے پی پی):تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ممالک نے کہا ہے کہ وہ تیل کے استعمال میں اضافے کے مطابق اپنا پیشگی منصوبہ تیار رکھے ہوئے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق اوپیک کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ میں تیل کے دو ماہی اضافے کے ساتھ مئی کے لئے انکریمنٹ منصوبہ بندی شامل ہے جس کو مارکیٹ کے بدلتے ہوئے حالات کے تحت روکا یا تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

روس ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت ، عراق، الجزائر، قازقستان اور عمان نے 22 لاکھ بیرل یومیہ کی حالیہ پیداوار میں کٹوتی کو آہستہ آہستہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ رواں ماہ سے نافذ العمل ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جون کی پیداوار کے لئے 5 مئی کو اجلاس بلایا جائے گا۔ خیال رہے کہ اوپیک پلس کے پاس مارکیٹ کو سپورٹ کرنے کے لئے 2026 کے آخر تک 3.65 ملین بی پی ڈی ہے۔

اوپیک کے 8 رکن ممالک ہیں جو بنیادی طور پر ان ممالک کی تنظیم ہے جو تیل پیدا کرتے ہیں۔ اوپیک پلس میں روس کی قیادت میں شامل ممالک نے مئی میں یومیہ 135000 بیرل تیل کے اضافے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ پیداواری کٹوتیوں کو آہستہ آہستہ ختم کیا جا سکے۔