اوکاڑہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):قائد اعظم چوک دیپالپورمیں تیز رفتار ڈالے نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا حادثہ کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ میاں شدید زخمی ہوگیا۔
اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کےقائد اعظم چوک میں تیز رفتار ڈالے نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا حادثہ کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت نسیم بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دونوں میاں بیوی ہیں جو کہ پسیل کے رہائشی ہیں اور بھٹہ پر مزدوری کرتے ہیں اور دیپالپور سے اپنے گھر پسیل جارہے تھے۔ ریسکیو 1122کو اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو اہسپتال منتقل کر دیا گیا ،جبکہ ڈالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔