اوکاڑہ۔ 13 مئی (اے پی پی):اوکاڑہ میں 3 ایکڑ زمین کی خاطر سگے تایا نے کمسن بھتیجے کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔جرم چھپانے کی خاطر نعش سہاگ نہر میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے ابتدائی تفشیش میں ملزم گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ حویلی لکھا کی حدود میں 3 ایکڑ زمین کی خاطر 10 سالہ یتیم بچے علی اکبر کو اس کے تایا عمران نے مبینہ طور پر گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو سہاگ نہرمیں پھینک دی تاکہ اپنا جرم چھپا سکے۔
واقعہ کے انکشاف پر پولیس تھانہ حویلی لکھا کے فوری کارروائی شروع کر دی اور نہر سے نعش کی برآمدگی کے ریسکیو ٹیموں کی امداد طلب کر لی۔ پولیس و ریسکیو کا عملہ نہر سے نعش برآمد کرنے میں مصروف ابتدائی تفشیش میں ملزم کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔نعش برآمد ہونے میڈیکل رپورٹ کے ملنے اور مقامی پولیس کی تفشیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596662