اوکاڑہ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی کرکے30 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں ضبط، مصالحہ چکی کی پروڈکشن بند کردی

118
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چیچہ وطنی میں ایک کارروائی کے دوران خراب انڈوں کی بڑی کھیپ برآمد کرلی

اوکاڑہ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی کرکے30 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں ضبط، مصالحہ چکی کی پروڈکشن بند کردی۔فوڈ سیفٹی ٹیم نےہیڈ سلیمانکی روڈ حویلی لکھا میں مصالحہ چکی پر چھاپہ مارا، ٹیسٹ کے دوران مرچوں میں ڈائی کلر کی ملاوٹ پائی گئی۔

فوڈ بزنس مالکان فوڈ لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کر رہے تھے۔مرچوں کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ 30 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں ضبط، مصالحہ چکی کی پروڈکشن بند کردی۔ ملاوٹ کرنے پر چکی مالکان کیخلاف تھانہ حویلی لکھا میں ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال معدے میں تیزابیت اور امراض قلب کا باعث بنتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر جعل سازی کرنے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔