اوکاڑہ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضہ سے 5 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ کاونی سیداں کے قریب پہنچے تو وہاں ایک شخص جوکسی سواری کے انتظار میں کھڑا جس کے دائیں ہاتھ میں ایک عدد شاپر برنگ نیلا پکڑا ہواتھا
اس شخص نے اچانک پولیس پارٹی کو اپنی طرف آتے دیکھ کر تیز تیز قدم سے چلنے لگاجسکو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا مگروہ بھاگ کھڑا ہوا پولیس نےتعاقب کرکے تھوڑے فاصلے پر قابو کر لیا گیا جس نے اپنا نام محمد اشفاق عرف بگی بتایا حسب ضابطہ جامعہ تلاشی پر اس کے قبضہ سے چار پیکٹ برآمد ہوئے جن میں مجموعی طور پر 4796 گرام چرس برآمد ہوئی۔
محمد اشفاق عرف بگی نے چرس اپنے قبضہ میں رکھ کر ارتکاب جرم کیا جو کہ مبینہ طور پر فروخت کرنے کی نیت سے لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔