- Advertisement -
اوکاڑہ۔ 18 اگست (اے پی پی):ترجمان ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال پر جاری تفصیلات کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 82 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریا ءمیں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ اوکاڑہ اور پاکپتن اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کے خطرات ہیں۔کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔تمام محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں اورجان و مال کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380475
- Advertisement -