اوکاڑہ۔ 28 جنوری (اے پی پی):اوکاڑہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورنٹ، سویٹس کنفیکشنری یونٹس کا معائنہ کر کے 500 کلو ایکسپائرڈ ٹافیاں، 10 کلو ممنوعہ اجزاء تلف، 40 کلو جعلی پیکنگ میٹریل ضبط، 4 فوڈ یونٹس کو 2 لاکھ 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردئیے گئے۔
ڈائریکٹر آپریشنز زبیر احمد اعجاز کی سربراہی میں کارروائیاں مین جی ٹی روڈ کرمانوالا، دیپالپور روڈ بائی پاس اور ایوب پارک میں کی گئیں۔ زائدالمیعاد ٹافیوں کا سٹاک برآمد ہونے پر سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد۔ جعلی پیکنگ مٹیریل کا استعمال کرکے غیر معیاری ٹافیوں کی ری پیکنگ کی جارہی تھی۔
کچن ایریا سے ناقص اجزاء برآمد ہونے پر معروف ریسٹورنٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ خوراک کے سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار اور زنگ آلود مشینری کے استعمال پر بریڈ یونٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
خوراک کی تیاری میں بدبودار اجزاء کے استعمال پر سویٹس یونٹ کو 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ناقص خوراک کی دوبارہ پیکنگ اور فروخت کرنا حفظان صحت کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔