اوکاڑہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کامیاب چھاپہ، اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ کی زیر نگرانی سمگلڈ شدہ زائد المعیاد خشک دودھ کے 400 بیگ برآمد

230
زائد المعیاد خشک دودھ کے 400 بیگ برآمد

اوکاڑہ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی کے قریب واقعہ ٹو ایل /51 کے علاقے سے اسمگلڈ شدہ زائد المعیاد خشک دودھ کے 400 بیگ برآمد کرلئے۔تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ غلام مصطفیٰ جٹ نے پولیس اور محکمہ فوڈ کے ہمراہ کارروائی کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عبدالعظیم کے مطابق پکڑے جانیوالے خشک دودھ کی قیمت کا تخمینہ دو کروڑ روپے کے قریب ہے ۔ واقعہ میں ملوث افراد کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے ، واقعہ میں ملوث طاہر محمود محمد لطیف اور شہباز وغیرہ کے خلاف مقدمہ کا اندراج بھی کیا جائیگا تاہم پکڑے جانیوالے تمام خشک دودھ قبضہ میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔