اوکاڑہ ،صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو دستیاب مفت ادویات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا گیا

6

اوکاڑہ۔ 16 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے بنیادی مرکز صحت کوہلہ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کی چیکنگ کی، انہوں نے مرکز صحت میں سٹاف کی حاضری صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو دستیاب مفت ادویات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ شعبہ صحت میں عوامی خدمت کے لیے سنٹر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری رکھیں اور دیے گئے اوقات کار کے مطابق مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے مریضوں کی خدمت کی جائے اور انہیں تشخیص اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔