اوکاڑہ۔ 08 جولائی (اے پی پی):ٹول پلازہ کے قریب مزدا ٹرک کی گدھا گاڑی کو ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق جبکہ ایک لڑکا شدید زخمی ہو گیا، ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق اوکاڑہ ٹول پلازہ نزد پی ایس او پمپ کے پاس مزدا ٹرک نمبری LES-6364 بے سڑک پر جاتی گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا۔
حادثہ میں گدھا ریڑھی پر سوار 7 سالہ گوگی دختر بابر اور 12 سالہ ارمان ولدبابر سکنہ 5 فور ایل اوکاڑہ جاں بحق ہوگئے جوکہ سگے بہن بھائی تھے، جبکہ مزدا پر سوار 15 سالہ لڑکا یاسر شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں.
پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دیں، جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمی کو فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈیڈ باڈیز کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقامی پولیس کی موجودگی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔