اوکاڑہ۔ 25 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کے ” پنجاب دھی رانی” پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 50 اجتماعی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام تقریب میں صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال، ممبران صوبائی اسمبلی غلام رضا ربیرہ، چوہدری جاوید علاؤالدین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چودری عبدالجبار گجر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خاں سمیت دیگر محکموں کے افسران، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان، نو بیاہتا جوڑوں کے والدین اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،
صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے صوبائی ممبران اسمبلی اور انتظامی افسران کے ہمراہ اوکاڑہ کی دھی رانیوں پر دست شفقت رکھتے ہوئے انہیں 2 لاکھ 22 ہزار روپے کے سلامی کارڈ دیے۔صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام اسلامی فلاحی ریاست کا عکاس ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پنجاب کی بیٹیوں کی شادی کا شرعی فریضہ سرانجام دیا جا رہا ہے،
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی بیٹیوں کی شفیق ماں کا کردار ادا کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوکاڑا کی دھی رانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا۔پنجاب دھی رانی پروگرام سے متوسط گھرانوں کی پریشانی کمی واقع ہوئی ہے، پنجاب کے متوسط گھرانوں کی بیٹیوں کے خوابوں کی تعبیر پنجاب دھی رانی پروگرام سے منسوب ہوئی ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ اکتوبر 25 سے اپریل 26 تک مزید 5 ہزار دھی رانیوں کی شادی کروائی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587874