اوکاڑہ۔ 16 نومبر (اے پی پی):ترجمان ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ نے کہا ہے کہ دھواں چھوڑنے والے بھٹوں ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اورفصلوں کو آگ لگانے سے سموگ میں اضافہ ہورہا ہے،
ترجمان نے کہا ہے کہ خود کو اور اپنے بچوں کو سموگ سے محفوظ رکھیں،ہماری ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہے ہیں،انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ہمارا ساتھ دیں ، نشاندہی کریں اور خود موقع پر کھڑے ہوکر کارروائی کروائیں ، تاکہ ہم مل کر اوکاڑہ کو صاف ستھرا ماحول اور صحت افزا آب و ہوا فراہم کر سکیں۔