اوکاڑہ میں پاک پتن روڈ پر پیر ولی کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ،2افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی

112
مانسہرہ ،حتی میرا کے قریب کوسٹر کو حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ، دو زخمی ہوگئے

اوکاڑہ۔ 07 فروری (اے پی پی):اوکاڑہ میں پاک پتن روڈ پر پیر ولی کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے2افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے،

تفصیلات کے مطابق پاک پتن اوکاڑہ روڈ نزد پیر ولی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے کچل دیا حادثہ کے نتیجہ میں 2 افراد سانول ولد عباس، یوسف ولد محمد اقبال موقع پر جاں بحق ہو گئے اور محمد نواز ولد منیر احمد شدید زخمی ہو گیا،

زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور زخمی کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے ،پولیس نے دونوں نعشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا ،حادثہ کے فوری بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا اورپولیس نے فرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔