اوکاڑہ پولیس نےمنشیات فروش کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور3کلو چرس برآمد کرلی

129
Rawalpindi Police
Rawalpindi Police

اوکاڑہ۔ 08 نومبر (اے پی پی):اوکاڑہ پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور3کلو چرس برآمد کرلی ہے،ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کے احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے نتیجے میں پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش نعیم عرف نیما سے چرس تقریباً 3 کلو گرام برآمد کر کے مقدمہ تھانہ اے ڈویژن میں درج رجسٹر کیا اورملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔