اوکاڑہ۔ 18 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں پرائس مجسٹریٹس نے یکم جنوری سے لیکر 18 جنوری تک 18ہزار 445 دکانوں کا دورہ کیاہے ،گرانفروشوں کو 8 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ کیا، 14گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے
، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی میں ملوث 29 دوکانداروں کو گر فتار کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور کسی کو بھی گراں فروشی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جائز منافع تاجروں کا حق ہے لیکن عوامی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اورگراں فروشی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ پابند سلاسل بھی کیا جائے گا