اوگرانے ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

56
Oil and Gas Regulatory Authority
Oil and Gas Regulatory Authority

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پٹرولیم گیس ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی کر دی ہے۔ اس سلسلہ میں منگل کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت اب 218 روپے 76 پیسے ہو گی جبکہ 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے میں دستیاب ہو گا۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا خیرمقدم کیا ہے۔