اوگراکی غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کارروائی، چار مینوفیکچرنگ تنصیبات سیل

125
Raid on LPG refilling point
Raid on LPG refilling point

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا ،جس میں چار غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر مینوفیکچرنگ تنصیبات کو کامیابی کے ساتھ بے نقاب اور سیل کیا گیا۔

ترجمان اوگرا کے منگل کو جاری بیان کے مطابق غیر قانونی تنصیبات کو غیر معیاری مواد اور طریقوں سے کام کرتے ہوئے پایا گیا اور فوری طور پر انہیں سیل کر کے آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صارفین کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے اوگرا کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔غیر قانونی گیس سلنڈر مینوفیکچرنگ میں اضافہ خاص طور پر ان علاقوں میں دیکھا گیاہے ، جہاں پائپ یا قدرتی گیس کی کمی ہے ،

گیس کی زیادہ مانگ کی وجہ سے کچھ لوگ غیر قانونی گیس سلنڈر مینوفیکچرنگ میں پائے گئے ہیں جو کہ لوگوں کی زندگی کو خطرہ میں ڈالتےہیں۔اوگرا غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کی پیداوار سے نمٹنے اور عوامی تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔اوگرا نے تمام غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر مینوفیکچررز کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ قانون کے تحت ممنوعہ تمام سرگرمیاں فوری طور پر بند کردیں ورنہ انہیں سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔