اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت کا تعین کر دیا

177
Ogra
Ogra

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائن کے مطابق یکم دسمبر 2024 سے ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے ۔

ہفتہ کو ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے ۔

گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اس ماہ سعودی آرامکو سی پی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تاہم ڈالر کی اوسط شرح تبادلہ میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی قیمت میں 1.32روپے فی کلو گرام ،11.8کلوگرام سیلنڈر 0.04فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے مطابق فی کلو اضافہ 0.11 روپے ہے ۔ ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹwww.ogra.org.pk پر دستیاب ہے ۔