اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 86.28 روپےاضافہ کر دیا

142
Ogra
Ogra

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے یکم اکتوبر 2024 سے ایل پی جی گیس کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 86.28روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے تحت یکم اکتوبر 2024 سے 11.8کلو سلنڈر کی قیمت 2965.38 روپے ہو گی جبکہ ستمبر 2024 میں اس کی قیمت 2879.10 روپے تھی اس طرح ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر کے لیے ایل پی جی گیس کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 86.28 روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس سعودی آرامکو اور ڈالر کی شرح تبادلہ کے تناظر میں مقرر کی گئی ہے ۔ گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں آرامکو نے قیمت میں 3.84 فیصد اضافہ ہوا ہےجبکہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں 0.125 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے باعث ایل پی جی کے 11.8کلو سلنڈر کی قیمت میں86.28روپےیعنی 2.99 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

اس طرح ایل پی جی کی فی کلو صارف قیمت میں7.31روپے اضافہ ہوا ہے ۔ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمتوں کا نفاذ یکم اکتوبر سے ہو گا۔