اوگرا نے جون کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے13 پیسے فی کلو کمی کر دی ، گھریلو سلنڈر 438 روپے سستا ، نوٹیفکیشن جاری

80

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی): آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے جون کے لئے مائع پٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت ایل پی جی 37 روپے13 پیسے فی کلو سستی ہوگئی۔ اوگراکی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد ایل پی جی 196روپے 75 پیسے فی کلو ہوگئی ہے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 438 روپے سستا ہوگیا ہے، ایل پی جی کے 11.8کلو کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2321 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتیں ملک بھر میں فوری نافذالعمل ہو گئیں ۔ مئی میں ایل پی جی کے اس سلنڈر کی قیمت 2758 روپے 89 پیسے مقرر تھی۔\932